عمومی سوالات
یہ سوفٹویئر بنیادی طور پر مدارسِ دنییہ اور جامعات کے لئے ہے البتہ اِس کوسکولوں کے نظام کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جی ہاں، چونکہ یہ سسٹم بالخصوص مدارس کے لئے اُردو زبان میں بنایا گیا ہے اس لئے یہ انتہائی آسان اور صارف دوست ہے۔ کوئی بھی انسان جو کمپیوٹر کے بنیادی استعمال سے واقفیت رکھتا ہے، اسے بہت آسانی سے استعمال کر سکتا ہے۔
اس سافٹ وئیر کی کوئی ماہانہ یا سالانہ فیس نہیں ہے بلکہ ایک ہی دفعہ جس قیمت پر کسٹمر اس کو خریدے گا وہی اس کی چارجز یا فیس ہے۔البتہ اگر سافٹ ویئر کی فائل آپ سے گم ہو گئی ہے یا ضائع ہو گئی ہے تو دوبارہ اس فل ورژن کی ڈوپلیکیٹ فائل لینے کی صورت میں معمولی سے چارجز کے ساتھ فائل سینڈ کی جائے گی۔۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ پہلی مرتبہ فل ورژن وصول ہو جانے کی صورت میں پہلی فرصت میں اسے کسی جگہ محفوظ کریں تاکہ بعد میں آپ کو ڈوپلیکیٹ لینے کی ضرورت نہ ہو ۔
جی ہاں، آپ کا ڈیٹا مکمل محفوظ ہے۔ چونکہ یہ سوفٹویئر آف لائن بغیر انٹرنیٹ کے چلتا ہےاسلئے اس کے ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں۔ اور سسٹم خود بخود بیک اپ بھی بناتا رہتا ہے اس لئے اگر کمپیوٹر خراب ہونے کی صورت میں بھی آپ اپنا ڈیٹا واپس لا سکتے ہیں۔
یہ سافٹ ویئر ایک ڈیٹا بیس سافٹ ہے اور مائکروسافٹ ایکسس میں بنایا گیا ہے اسلئے ایم ایم ایس اُردو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اِس سافٹ ویئر کے ساتھ کچھ بنیادی سافٹ ویئرز کی ضرورت ہوگی۔