جن حضرات کے پاس آفس کا کوئی ورژن بھی انسٹال نہیں تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل دونوں سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔ Runtime 2013
2۔ Access database engine 2016
جب یہ دونوں سافٹ ویئر انسٹال ہو جائیں تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔
جن حضرات کے پاس آفس 2007 یا آفس 2010 انسٹال ہو تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل دونوں سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔ Runtime 2013
2۔ Access database engine 2016
جب یہ دونوں سافٹ ویئر انسٹال ہو جائیں تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔
یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2013ہے اور وہ ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل صرف ایک سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔ Access database engine 2016
جب یہ ایک سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔ واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2013 کے ساتھ یہ صحیح کام نہیں کرے گا۔اور بعض اوقات اگر آپ کے پاس کمپیوٹر میں وائرس ہو یا 32 بٹ آفس 2013 میں کوئی خرابی ہو تو اس وقت بھی مدرسہ سافٹ ویئر مسئلہ کر سکتا ہے۔
یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2016ہے اور وہ ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل صرف ایک سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔ Runtime 2013
جب یہ ایک سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔ واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2016 کے ساتھ یہ صحیح کام نہیں کرے گا۔
یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2019ہے اور ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے انہیں مزید کسی سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2019 کے ساتھ یہ کام نہیں کرے گا۔