اکثر پوچھے گئے سوالات
اس سافٹ کا فل ورژن ایڈمن جس کی طرف سینڈ کرے گا ان شاء اللہ صرف وہی شخص اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عام نیٹ پر اس کا لنک موجود نہیں۔ البتہ ڈیمو فری ہے اور اس کو بذریعہ لنک ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
Windows 7,8,10, میں سے کوئی سی بھی ونڈو ہو۔۔۔ کمپیوٹر جتنا تیز ہو گا اتنا تیز سافٹ وئیر چلے گا لیکن مدرسہ سافٹ کے لئے جو کم از کم سسٹم ہونا چاہئے اس کی RAM کم از کم 2GB ہو زیادہ جتنی ہو اچھا ہے، اور ہارڈ ڈسک میں اس کے لئے فی الحال 50,60 MB جگہ ہونی چاہئے جو کہ آسانی سے میسر ہوتی ہے ہر کمپیوٹر میں۔
نہیں، اس کی وجہ سے ان شاء اللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ سافٹ کا تعلق ونڈو کے 64 بِٹ سے نہیں ہے بلکہ اس کے لئے جو ضروری سافٹ ہیں ان کا 32 بِٹ ہونا ضروری ہے۔ ونڈو بے شک 64 بِٹ ہو یا 32 بِٹ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ڈیمو فری ہے، البتہ فل ورژن آپ کو خریدنا ہوگا ؟
فل ورژن پر آپ کے مدرسے کا نام پتہ وغیرہ سیٹ کرنے کے لئے مجھے آپ سے آپ کے مدرسے کا مونوگرام، مدرسے کا مکمل نام ، مکمل پتہ ، یا اس کے علاوہ جو کچھ اضافی چیزیں لکھوانا چاہتے ہیں مثلا
اگر ہیڈر کے مطلوبہ سائز کے مطابق آپ کے پاس بنی ہوئی کورل ڈرا کا ڈیزائن ہو تو بالکل وہ سافٹ ویئر پر سیٹ ہو سکتاہے۔ اگر آپ خود اپنی مرضی کا ڈیزائن بنانا چاہتے ہیں تو کورل ڈرا میں ایک چوکور ڈبہ بناکر
اس کا مندرجہ ذیل سائز سیٹ کریں۔
لمبائی=6.3انچ
اونچائی=0.7انچ