ایس ایم ایس اے پی آئی (SMS API) مہیّا کرنے والی کچھ کمپنیاں

کچھ دن پہلے ہم میں ایک موضوع ویبسائٹ پر لکھا تھا جس میں ہم نے ایس ایم ایس API کے بارے میں ذکر کیا تھا کہ اسے MMS اردو سافٹ ویئر میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد کچھ مدارس نے ہماری ویبسائٹ پر ہم سے چیٹ کے ذریعے رابطہ کر کے مزید معلومات کی درخواست کی۔ اس لیے اس موضوع میں ہم پاکستان میں ایس ایم ایس API فراہم کرنے والی چند ویب سائٹس کا تعارف کر رہے ہیں۔ ان کے مختلف پلانز دستیاب ہیں، جن میں سے آپ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق کوئی بھی پلان منتخب کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، آپ ان ویب سائٹس سے براہ راست رابطہ کر کے رعایتی ایس ایم ایس پلانز کی درخواست کر سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ آپ کا تعلق مدرسے سے ہے، جس کی مالیات عطیات پر منحصر ہیں اور مہنگے پیکجز لینا ممکن نہیں۔ ہم یہاں ان کے ای میل اور فون نمبر بھی فراہم کر دیں گے تاکہ آپ آسانی سے ان سے رابطہ کر سکیں۔ ان سے رابطہ کرنے سے پہلے بہتر ہے کہ اپنی ضرورت کا آپ تجزیہ کر لیں کیونکہ اکثر آپ سے یہ سوال کریں گے کہ آپ کو ایس ایم ایس کی مِقدار کتنی چاہیے۔ اس لئے آپ پہلے یہ تجزیہ کر لیں کے آپ کی ضرورت کم سے کم کتنی تعداد میں پوری ہو جاتی ہے تا کہ خوامخواہ اضافی فالتو تعداد پر پیسے نہ ضائع ہوں۔
نوٹ: ہمارا ان ویب سائٹس میں سے کسی کے ساتھ کوئی بھی ذاتی یا مالی تعلق نہیں ہے ان کو یہاں شئیر کرنے کا مقصد صرف اور صرف مدارس کی رہنمائی کرنا مقصود ہے۔
کمپنیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے، اسکے علاوہ بھی کافی اور کمپنیاں ہو سکتی ہیں۔ نیچے جدول میں نام پر کلک کرنے سے کمپنی کی ویبسائٹ کھلے گی جبکہ نمبر پر کلک کرنے سے واٹس ایپ چیٹ کھل جائے گی۔

نمبر نام رابطہ نمبر ای میل
1. BSMS 042111222777 [email protected]
[email protected]
2. Veevotech 03041118333 [email protected]
3. LifeTimeSMS 03107558811 [email protected]
4. SendPk 03134126153 [email protected]
5. BrandedSMSPakistan 03151231016 [email protected]

مندرجہ بالا کے علاوہ مقامی موبائل کمپنیاں بھی کارپوریٹ ایس ایم ایس کے نام سے یہ سہولیات فراہم کرتی ہیں، ان سے بذریعہ فون، ای میل یا اُنکے کارپوریٹ سروس سنٹر جا کر تفصیل اور یہ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ اُنکے ریٹس مندرجہ بالا سے کم ہوں۔

 © 2020 - 2025   ایم ایم ایس اردو۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔