پیغامات (SMS) بھیجنے کے لئے ویب اے پی آئی (API) خدمات کا استعمال

ہمارے مدرسہ مینیجمنٹ سسٹم (ایم ایم ایس) اردو سافٹویئر کے اندر عملہ اراکین، طلبہ و فاضلین، اور ان کے رشتہ داروں کے پیغامات بھیجنے کے لئے تین طریقے مہیّا کیے گئے ہیں، ان میں سے جو آپ کو آسان لگے آپ استعمال کر کے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ وہ تین طریقے مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مائی فون ایکسپلورر

  2. مائی موبکِٹ

  3. ویب اے پی آئی

اس موضوع میں ہم تیسرے طریقہ یعنی ویب اے پی آئی کی وضاعت کریں گے۔
ویب اےپی آئی کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجنے کے بہت سے فوائد ہیں، خاص طور پر جب ہم اسے موبائل سم کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجنے سے موازنہ کریں۔ سم کارڈ کے ذریعے کمپیوٹر سے ایس ایم ایس بھیجنے کا طریقہ اکثر پابندیوں اور مسائل کا سامنا کرتا ہے، جیسے کہ نمبر بلاک ہونا اگر ایک وقت میں زیادہ تعداد میں ایس ایم ایس بھیجے جائیں۔

ویب اےپی آئی کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجنے کے فوائد:

  • پروفیشنل سروس: ویب اےپی آئی سروسز پیشہ ورانہ اور قانونی ایس ایم ایس بھیجنے کے لئے بنائی گئی ہیں، جو آپ کے کاروبار کو زیادہ پروفیشنل بناتی ہیں۔ اس طریقہ سے آپ اپنے مدرسہ کے نام سے پیغام بھیج سکتے ہیں جیسے اکثر آپکو مختلف کمپنیوں سے موصول ہوتے جن میں فون نمبر کی جگہ کمپنی کا نام لکھا ہوتا ہے۔

  • نمبر بلاک ہونے سے بچاؤ: جب آپ موبائل سم کے ذریعے ایک وقت میں زیادہ ایس ایم ایس بھیجتے ہیں، تو آپ کا نمبر بلاک ہو سکتا ہے کیونکہ سروسز ان مسائل سے بچاتی ہیں کیونکہ یہ قانونی طریقے سے ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

  • زیادہ قابل اعتماد:ویب اےپی آئیسروسز مخصوص ایس ایم ایس گیٹ وے کے ذریعے کام کرتی ہیں جو تیز اور قابل اعتماد ہوتی ہیں، جبکہ سم کارڈ سے بھیجے گئے ایس ایم ایس کی کامیابی کی شرح کم ہو سکتی ہے۔

  • اسکیل ایبلٹیی: ویب اے پی آئی سروسز آپ کو بیک وقت ہزاروں ایس ایم ایس بھیجنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جو موبائل سم کے ذریعے ممکن نہیں ہوتی۔

  • ریئل ٹائم رپورٹنگ:ویب اےپی آئی کے ذریعے آپ کو فوری طور پر یہ معلومات مل جاتی ہیں کہ ایس ایم ایس پہنچا یا نہیں، جبکہ سم کارڈ کے ذریعے بھیجے گئے ایس ایم ایس کا ٹریک رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

  • قانونی اور محفوظ: ویب اےپی آئی سروسز قانونی اور محفوظ طریقے سے کام کرتی ہیں، جو نیٹ ورک کی پابندیوں اور قوانین کی خلاف ورزی سے بچاتی ہیں۔

یہ فوائد ویب اےپی آئی کو موبائل سم کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور محفوظ بناتے ہیں، خاص طور پر جب آپ کو بڑی تعداد میں ایس ایم ایس بھیجنے ہوں۔ لیکن یہ تمام فوائد حاصل کرنے کی ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، مطلب یہ کہ ویب اے پی آئی خدمات مختلف کمپنیوں سے پیسے ادا کر کےخریدنی پڑتی ہیں، مختلف کمپنیوں کے مختلف نرخ ہیں جن پر بات کرنا اس موضوع کا مقصد نہیں۔ خواہشمند مدارس انٹرنیٹ پر یہ خدمات مہیّا کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کر کے تفصیل حاصل کر سکتے ہیں تاہم جب وہ یہ خدمات خرید لیں گے تو اُن سروسز کو ایم ایم ایس اردو میں استعمال کرنے کے لئے اس طرح سے ترتیبات منتخب کرنی ہوں گی جس سے سافٹوئیر ویب سروسز کے ساتھ لنک ہو کر کام کر سکے۔ اس کے لئے سب سے پہلے آپکو پیغام رسانی کی ترتیبات میں جا کر پیغام رسانی کی ایپ   کے آپشن میں منتخب کرنا ہوگا۔ جب آپ کسی کو پیغام بھیجنا چاہیں گے تو آپ کے پاس جو فارم کھلے (جیسا کہ مائی موبکِٹ کے سے پیغام بھیجنے پر آتا ہے) تو اس میں مندرجہ ذیل تصویر کے مطابق ترتیبات ہونی چاہیں (اس تصویر میں ہم نے سمجھانے کی غرض سے ایک ویب اے پی آئی کمپنی کا استعمال کیا ہے، ضروری نہیں کہ آپ نے بھی اسی کمپنی سے یہ خدمات خریدی ہوں مزید یہ کہ ہمارا اس کمپنی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں)۔ اس کمپنی کے مطابق یہ ترتیبات ہونی ہیں، اگر کسی کمپنی کے مطابق ترتیبات کرنے میں پریشانی کا سامنا ہو تو اُس صورت میں ہم راہنمائی کرنے کے لئے حاضر ہیں۔

MMS Urdu Settings for SMS Web API

مندرجہ بالا تصویر کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. URL: اس خانے میں آپ نےکمپنی کا مخصوص لنک لکھنا ہے جس کے ذریعے سافٹ وئیر اس اے پی آئی سے کنیکٹ ہوگا۔

  2. Param 1: اس خانے کو تصوریر میں پیلا رنگ دیا گیا ہے جس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ اس میں آپ کی جگہ آپ اپنا ائی ڈی یا یوزر نیم لکھیں گے جو آپکو کمپنی کی طرف سے دیا گیا۔

  3. Param 2: اس کو بھی پیلا رنگ دیا گیا ہے اور یہاںPakistan کی جگہ آپ اپنا پاسورڈ لکھیں گے۔

  4. Param 3: اس کو بھی پیلا رنگ دیا گیا ہے اور یہاں آپ ماسک لکھیں گے، یہ وہ نام ہے جیسے کے آپ کے جامعہ کا نام جس نام سے پیغام ملے گا۔ یہ نام فون نمبر کی جگہ لکھا ہوگا جیسے مختلف کمپنیوں کے پیغامات میں ہوتا ہے۔

  5. جن خانوں کو تصویر میں سبز رنگ دیا گیا ہے انکو بالکل ایسا ہی لکھنا ہے جیسا کہ تصویر میں لکھا گیا ہے۔

  6. Success Response: جب سافٹوئیر اے پی آئی سے کوئی پیغام بھیجتا ہے تو اے پی آئی سافٹوئیر کو بتانے کے لئے کہ آیا پیغام کامیابی کے ساتھ چلا گیا یا نہیں سافٹوئیر کو ایک متن بھیجتی ہے جس سے سافٹوئیر کو پتا چلتا ہے کہ میسج چلا گیا یا ناکام ہو گیا، یہ متن ہر کمپنی کا اپنا اپنا ہوتا ہے اور جب کمپنی سے اے پی آئی سروسز خریدتے ہیں تو اس طرح کی تفصیل کمپنی بتاتی ہے۔

یہ تمام ترتیبات ایک بار ہی کرنی ہوتی ہیں، ابھی لگ رہا ہوگا کہ مشکل ہے لیکن ایس کوئی بات نہیں، ایک بار کرنے کے بعد دوبارہ یہ ترتیبات نہیں کرنی پرتیں۔ اگر ان ترتیبات میں مشکل پیش آئے تو ہم سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 © 2020 - 2025   ایم ایم ایس اردو۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔