ایم ایم ایس اردو کے پرانے ورژن جو کسی بھی وجہ سے بعد میں ضرورت پڑ سکتے ہیں انکو یہاں پر اپلوڈ کیا جاتا ہے تا کہ بوقتِ ضرورت میّسر ہوں۔ آپکو جس ورژن کی ضرورت ہے، براہ مہربانی مندرجہ ذیل سے ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
یہ ایم ایم ایس اردو کا ایک پچھلا ورژن ہے یعنی آخری سے پہلے جاری کیا گیا ورژن۔ اسکا مقصد یہ ہے کہ بعض اوقات کسی جدید ترین جو آخری ورژن جاری کیا جاتا ہے تو وہ بعض صارفین کے پاس مسئلہ کر رہا ہوتا ہے اور وہ پچھلا ورژن انسٹال کرنا چاہتے ہیں جب تک انکا مسئلہ اگلے ورژن میں حل نہیں کر دیا جاتا۔ ایسی صورت میں وہ پچھلا ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس v1427 سے پرانا ورژن انسٹال ہے تو v1427 کے بعد والا کوئی بھی ورژن انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ v1427 انسٹال کر کے ڈیٹا فائلز کو اپڈیٹ کریں جس سے آپکے سوفٹویئر کی ڈیٹا فائل ایک سے دو ڈیٹا فائلز میں تبدیل ہو جائے گی، اُسکے بعد آپ کوئی دوسرا ورژن انسٹال اور استعمال کر سکیں گے۔
اگر کسی صارف سے اسکا سارا بیک اپ کسی وجہ سے ضائع جائے یا ڈیلیٹ ہو جائے اور اس کے پاس صرف وہی فائل رہ جائے جو اسکو ایڈمن نے بنا کر دی تھی اور وہ v1427 سے پہلے کی ہو تو اس صورت میں پہلے اس فائل کو v1427 میں اپڈیٹ کرنا ہوتا ہے، بعض صارفین کو اس فائل کو ڈائریکٹ v1427 میں اپڈیٹ کرنے میں مسئلہ آتا ہے، اس صورت میں پہلے v1385 استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ورژن سے ڈیٹا فائل کو اپڈیٹ کرنے کے بعد v1427 کرنا ہوگا۔
جن حضرات کو v1563 کے بعد والا کوئی ورژن انسٹال کرنے کے بعد ڈیٹا فائلز اپڈیٹ کرنے میں E0-R459 کا ایرر میسج آ رہا ہے اس کو حل کرنے کے لیے یہ فائل ہے۔ ڈاؤن لوڈ کی گئی زپ فائل کو MMS_Urdu والے فولڈر میں ایکسٹریکٹ کر لیں (مطلب اس فائل کے اندر جو فائل موجود ہے اس کو MMS_Urdu والے فولڈر میں ڈال دیں)۔ اب اس ایکسٹریکٹ کی گئی فائل کو کھولیں اور جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو اسکے بعد سوفٹویئر کا v1563 کے بعد والا کوئی بھی ورژن انسٹال کر لیں۔ اب جب اپ سوفٹویئر کو اوپن کریں گے تو آپ کو ڈیٹا فائلز اپڈیٹ کرنے کا میسج آئے گا " ہاں" پر کلک کر کے ڈیٹا فائلز کو اپڈیٹ کر لیں، اس بار انشاءاللہ ڈیٹا فائلز کامیابی کے ساتھ اپڈیٹ ہو جائیں گی۔ جن درجات کے نام کو صارف نے ڈیلیٹ کر دیا تھا (انھیں کی وجہ سے ایرر آ رہا تھا) ان درجات کو جب آپ درجات والے صفحہ پر دیکھیں گے تو "فرضی درجہ" کے نام سے شو ہو رہے ہوں گے ان کو آپ یا تو ان کے اصلی نام سے تبدیل کر لیں یا حذف کر لیں اگر وہ درجہ آپ کے کام کا نہیں۔