انسٹال کرنےکے حوالے سے چند ضروری ہداہات

کوئی بھی سافٹ ہو اس کو چلانے کے لئے کچھ Requirments ہوتی ہیں اگر وہ پوری ہوں تو تبھی مطلوبہ سافٹ ویئر کو چلایا جا سکتا ہے اسی طرح ایم ایم ایس مدرسہ سافٹ ویئر بھی چونکہ ایک ڈیٹا بیس سافٹ ویئر ہے لہذا اس کو بھی انسٹال کرنے سے پہلے کمپیوٹر میں کچھ ضروری سافٹ ویئر کا موجود ہونا ضروری ہے۔ ان کے بغیر ایم ایم ایس مدرسہ سافٹ ویئر کا نہ تو ڈیمو چلا سکتے ہیں اور نہ ہی رجسٹرڈورژن۔جب مدرسہ سافٹ ویئر کی Requirments پوری ہوں گی تو اس کے بعد ڈیمو یا فل ورژن کو انسٹال کرنے کی باری ہوگی۔
ان ضروری سافٹ ویئرز کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ لیکن تفصیل میں جانے سے پہلےگزارش ہے کہ ویب سائٹ سے مطلوبہ سوفٹوئیرز نام کی جو فائل ہے اسے ڈاؤن لوڈ کر لیں، تاکہ طریقہ اچھی طرح سمجھ سکیں۔ جب ڈاؤن لوڈ ہو جائے تو اس کے بعد مندرجہ ذیل طریقہ کو غور سے ملاحظہ فرمائیں۔

مدرسہ سافٹ ویئر صرف 32 بٹ (bit) آفس وغیرہ میں ہی کام کرے گا۔ 64 بٹ آفس کے لئے فی الحال کوئی ورژن نہیں ہے۔ نیز ونڈو کے 32 یا 64 بٹ ہونے سے مدرسہ سافٹ ویئر سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ بے شک جو بھی ہو۔

جن حضرات کے پاس آفس کا کوئی ورژن بھی انسٹال نہیں تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل دونوں سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔  Runtime 2013
2۔ Access database engine 2016
جب یہ دونوں سافٹ ویئر انسٹال ہو جائیں تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔

جن حضرات کے پاس آفس 2007 یا آفس 2010 انسٹال ہو تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل دونوں سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔  Runtime 2013
2۔ Access database engine 2016
جب یہ دونوں سافٹ ویئر انسٹال ہو جائیں تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔

یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2013ہے اور وہ ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل صرف ایک سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔ Access database engine 2016
جب یہ ایک سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔ واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2013 کے ساتھ یہ صحیح کام نہیں کرے گا۔اور بعض اوقات اگر آپ کے پاس کمپیوٹر میں وائرس ہو یا 32 بٹ آفس 2013 میں کوئی خرابی ہو تو اس وقت بھی مدرسہ سافٹ ویئر مسئلہ کر سکتا ہے۔

یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2016ہے اور وہ ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ Prerequsites زپ فائل میں سے مندرجہ ذیل صرف ایک سافٹ ویئر انسٹال کریں:
1۔  Runtime 2013
جب یہ ایک سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے تو اس کے بعد مدرسہ سافٹ ویئر کا ڈیمو یا رجسٹرڈ ورژن انسٹال کریں گے۔ واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2016 کے ساتھ یہ صحیح کام نہیں کرے گا۔

یہ سافٹ ویئر چونکہ صرف 32bit ورژن پر بنایا گیا ہے لہذا جن حضرات کے پاس آفس 2019ہے اور ہے بھی 32 بٹ، تو مدرسہ سافٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے لئے انہیں مزید کسی سافٹ ویئر کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ 64 بٹ آفس 2019 کے ساتھ یہ کام نہیں کرے گا۔

 © 2020 - 2025   ایم ایم ایس اردو۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔