ہمارے بارے میں

سافٹوئیر کی ابتداء کیسے ہوئی

کورونا وائرس کے دنوں میں جب کافی وقت میّسر تھا تو اُس وقت مائکروسافٹ ایکسس سیکھنے کا اتفاق ہوا اور اس میں ایک پراجیکٹ بنایا، اس پراجیکٹ سے کافی فائدہ ہوا، اسی وقت ایک مدرسہ کے ایک مہتمم صاحب نے رابطہ کر کے ان کے لئے ایک ایکسس میں سافٹوئیر بنانے کی درخواست کی تو سوچا ایک چھوٹا سا سافٹوئیر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو یوں اس سافٹوئیر کی بنیاد رکھی گئی۔ جب کافی وقت لگا کر اسکا پہلا ورژن جاری کرنے جا رہے تھے تو دل میں خدشہ بھی تھا کہ پتا نہیں کسی کو یہ پسند آئے گا یا نہیں، لیکن پہلا ورژن جاری کرنے کے بعد مدارس کی طرف سے بہت اچھا جواب ملا اور الحمدللہ اب یہ اس جگہ پر ہے جہاں آپ اسے دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا الحمد للہ اپنا مدارس سے تعلق ہونے کی وجہ سے ہم جانتے ہیں کہ کونسی چیزیں جنکا مدارس کو فائدہ ہو سکتا ہے اور ہم خود بھی اسی سافٹوئیر کو استعمال کر رہے ہیں اور جسکی فیچر کی ہمیں ضرورت محسوس ہوتی ہے یا باقی صارفین میں سے کسی کو ضرورت ہوتی ہے تو وہ ہم ساتھ ساتھ ڈالتے رہتے ہیں۔

ہمارا مقصد

مدرسہ منیجمنٹ سسٹم (ایم ایم ایس اُردو) ایک جدید ڈیٹابیس سوفٹویئر ہے جو خاص طور پر مدارسِ دینیہ کے لئے اردو زبان میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم آپ کے مدرسے کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
 کیا ہے۔ ہمارا سوفٹویئر خاص طور پر مدارس کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ مہنگے سوفٹویئر خریدے بغیر تمام کام ایک ہی جگہ سے انجام دے سکیں۔ اب آپ کو مختلف مقامات پر جانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ایک ہی جگہ پر دستیاب ہے، اور وہ بھی آپ کے بجٹ کے اندر۔
ہمارا مقصد یہ ہے کہ آپ کے مدرسے کی تمام سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کریں، تاکہ آپ اپنے طلباء کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

 © 2020 - 2025   ایم ایم ایس اردو۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔